ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدھو کے سہارے پریش راول کا کانگریس پر طنز، سونی ٹی وی سونیا گاندھی سے زیادہ سمجھدار ہے : پریش راول 

سدھو کے سہارے پریش راول کا کانگریس پر طنز، سونی ٹی وی سونیا گاندھی سے زیادہ سمجھدار ہے : پریش راول 

Sun, 17 Feb 2019 23:09:33    S.O. News Service

نئی دہلی17فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے بیان کو لے کر شروع ہوئی نام نہاد مخالفت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لوگ مسلسل ان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ آج فلم اداکار اور بی جے پی کے رہنما پریش راول نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ :’سونی ٹی وی میں سونیا گاندھی سے زیادہ سمجھداری ہے‘۔پلوامہ حملے پر نوجوت سدھو کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا تھا۔ سدھو کی مخالفت کا یہ عالم تھا کہ ٹویٹر پر کل ان کے خلاف ہیش ٹیگ ٹاپ ون پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔ لوگ مسلسل مطالبہ کر رہے تھے کہ سدھو کو دی کپل شرما شو سے ہٹا دیا جائے۔ اس کے بعد میڈیا رپورٹیں میں بتایا گیا کہ سونی ٹی وی نے انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔پنجاب حکومت کے وزیر اور’دی کپل شرما شو‘ کے جج نوجوت سنگھ سدھو نے کہا تھا کہ یہ بزدلانہ حرکت تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ہوتا اور نہ ہی دہشت گردوں کی کوئی ذات ہوتی ہے۔ سدھو کے اس بیان کے بعد ملک بھر سے ان کے خلاف سخت ردعمل آیا تھا۔جمعرات کو جموں و کشمیر کے پلوامہ کے اونتوی پورہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 سے زائد جوان ہلاک ہوئے تھے ۔ دوپہر 3 بج کر 37 منٹ پر سی آر پی ایف کے قافلے پر فدائین حملہ کیا گیا، اس کی ذمہ داری جیش محمد نے قبول کی ہے ۔ 


Share: